Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 234 امیدوار مدمقابل، پولنگ کل ہوگی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے۔ کراچی سمیت تمام اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم رات 12 بجتے ہی ختم ہوگیا۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے کراچی شہر کی 11 یوسیز اور 15 وارڈ کی نشستوں پر پولنگ اتوار 7 مئی کو ہوگی۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 234 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے وارڈز کی 15 نشستوں پر 115 امیدوار جبکہ 11 یوسیز میں 119 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ انتخابات کیلئے پولنگ عملے کو سامان کی ترسیل آج ہوگی۔

واضح رہے کہ سندھ کے 24 اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ 7 مئی صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر فورسز کی تعیناتی درکار ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کی اسٹیک، فوج کی بطور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کی جائے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement