Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں شہری گھر کی دہلیز پر بھی غیر محفوظ، ڈاکو 6 لاکھ روپےلوٹ کر فرار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ بے لگام اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں شہریوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس اب تک کوئی بھی ٹھوس اقدامات نہیں کرسکی۔

 

کراچی میں شہر گھر کی دہلیز پر بھی غیرمحفوظ ہوگئے۔ ناگن چورنگی کے قریب مسلح افراد نے گھر کی دہلیز پر پہنچتے ہی شہری کے گرد موٹر سائکل کا گھیرا تنگ کرلیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری کے ہاتھ سے تھیلے میں موجود 6 لاکھ روپے چھینے اور فوری طور پر فرار ہوگئے۔

 

پولیس نے واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد شہری سے نقدی لوٹنے والے مسلح افراد کی تلاش کیلئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ملزمان کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی فوٹج حاصل کی جارہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جلد ہی ملزمان کی شناخت کرکے انکی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

 

کراچی میں ہی اسٹریٹ کرائم کی ایک اور واردات بھی رپورٹ ہوئی بلال کالونی تھانے کے حدود میں واقع مسلح افراد نے چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں کو بھی نہیں بخشا۔ موٹر سائکل پر سوار چار ملزمان 8 شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر باآسانی  فرار ہوگئے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement