Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں شہری کو قتل کرنیوالے ڈاکوؤں کو عوام نے پتھر مار کر ہلاک کر دیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 شہری جاں بحق اور اس کے 2 بیٹے زخمی ہو گئے، مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او یاسین گجر کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 7 اے میں 2 بھائی ذیشان اور نعمان گھر کے باہر گلی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ 2 مسلح ملزمان نے انہیں یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق اس دوران ان کے والد سلیم بھی گھر سے باہر نکلے تو ملزمان نے خطرہ بھانپ کر فائرنگ شروع کر دی جس سے ذیشان، ان کا بھائی نعمان اور والد سلیم شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران لوگوں نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، شہریوں کے تشدد اور پتھراؤ کرنے سے دونوں ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں اور سلیم کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement