Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں شہری نے ڈاکوؤں کو پکڑلیا، ملزمان پولیس کے حوالے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ دن دیہاڑے شہریوں لوٹتے ڈاکوؤں کو روکنے میں پولیس بھی ناکام نظر آتی ہے۔ ایسے میں شہریوں نے خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت ڈاکوؤں کو پکڑنا شروع کردیا۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ ایف بی ایریا دستگیر میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے ایک شہری سے لوٹ مار کی، واردات کے بعد ڈاکو فرار ہورہے تھے کہ ایک شہری نے ڈاکو کو پکڑ کر نیچے گرادیا جسکے نتیجہ میں دوسرا ملزم بھی گرگیا۔


اس دوران راہگیر اور علاقہ مکین جمع ہوکر شہری کی مدد کو پہنچ گئے۔ شہریوں نے ڈاکوؤں سے پستول چھین کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں ملزمان کو ذدوکوب کرنے کے بعد پولیس کے پہنچنے پر انکے حوالے کردیا گیا۔


Advertisement

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔  پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عامر اور ایاز کے ناموں سے ہوئی، دونوں ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل کی ہوا کھاچکے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement