Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں شہری نے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، 2 ڈاکو ہلاک

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو نہ پایا جاسکا۔ شہرقائد میں ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کی جسکے بعد شہری نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کراچی کے علاقے صدر میں جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔ آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاشف نامی شہری اپنی فیملی کے ہمراہ موجود تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے ان سے لوٹ مار کی۔

ڈاکو لوٹ مار کرکے جارہے تھے کہ پیچھے سے کاشف نامی شہری نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس سے 2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts