Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں شدید گرمی، پارہ 39 ڈگری پر پہنچ گیا، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اچانک آنے والی گرمی کی لہر نے شہریوں کو پریشان کردیا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے دو سے تین روز تک گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسم آج بھی انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمی کی شدت اس وقت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ شہر میں  12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ  آئندہ چوبیس گھنٹوں تک شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ سندھ کے چند شہروں میں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 10 سے 14 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، بدین ، میرپور خاص، ٹھٹھہ میں اور 13 اور 14 ستمبر کے دوران لسبیلہ، قلات ،خضدار میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں 11 ستمبر سے داخل ہوگا اور بالائی و وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement