Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں شب برأت پر قبرستانوں اور مساجد کو پانی کی فراہمی کیلئے واٹربورڈ کے خصوصی اقدامات

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں واٹر بورڈ نے شب برات کے حوالے سے خصوصی انتظامات شروع کر دیے، ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ 15 شعبان المعظم سے قبل شہر بھر خصوصاً قبرستانوں، مساجد اور ان کے اطراف میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔


واٹر بورڈ عملے نے شہر کے مختلف علاقوں کی مساجد اور قبرستانوں کے اطراف سیوریج لائنوں کی صفائی، ٹوٹے مین ہولز کی تعمیر، دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی، فراہمی آب کی لائنوں سے رساؤ کے خاتمے اور دیگر امور تیزی سے شروع کر دیے ہیں۔


ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ سیوریج کا پانی کسی بھی مقام پر کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ قبرستان جانے والوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔


Advertisement

ایم ڈی واٹر بورڈ نے فوکل پرسن ہائیڈرنٹ سیل کو ہدایت کی کہ شب برأت کے موقع پر قبرستانوں کے داخلی و خارجی راستوں پر زائرین کو پانی فراہم کرنے کیلئے واٹر بورڈ کی جانب سے پانی سے بھرے ٹینکرز کھڑے کئے جائیں۔


واٹر بورڈ کی جانب سے سماجی، مذہبی، تنظیموں کی جانب سے لگائی جانے والی سبیلوں اور مساجد کو بھی پانی فراہم کیا جائے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement