Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں شارع فیصل پر مہدی ٹاور میں آتشزدگی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر مہدی ٹاور میں آگ لگ گئی۔ فائیر بریگیڈ کے عملے نے فوری پر ریسکیو کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نرسری کے قریب مہدی ٹاور کی دوسری منزل پر آگ لگ گئی۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

فائیر بریگیڈ، پولیس، رینجرز اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے۔ آگ کو بجھانے میں فائیر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔

فائیربریگیڈ عملے نے مہدی ٹاور میں لگی آگ پر قابو پالیا جسکے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ کثیرالمنزلہ عمارت سے تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts