Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں شارع فیصل پر حادثے میں 2 دوست جاں بحق، ایک زخمی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ شہر کی مصروف ترین سڑک شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2 دوست جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کارساز کے مقام پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2 دوست جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا۔ مرنے والوں میں شامل فرقان والدین کی اکلوتی اولاد اور ایک بچے کا باپ تھا۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہل کار موقع پر پہنچے اور لاشوں و زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔ 

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 20 سالہ فرقان ولد حیدر اور 25 سالہ باسم شیخ کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی عباد اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی حادثے کے نتیجے میں مکمل تباہ ہو گئی، جسے لفٹر کے ذریعے تھانے منتقل کرے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement