Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس کی کاروائی، ایم کیوایم (لندن) کا مبینہ ٹارکٹ کلر گرفتار

کراچی میں کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی کے علاقہ سرجانی ٹاؤن میں کاروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم ( لندن ) کے اہم ٹارگٹ کلر غضنفر علی عرف علی موٹا کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی ملزم ندیم عباس کے ہمراہ کورنگی کراسنگ پر مذہبی منافرت پھیلانے کی غرض سے سپاہ صحابہ پاکستان کے علاقائی عہدیدار قاری محمد امین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

 

اس دوران گرفتار ملزم غضنفر علی عرف علی موٹا ولد محمد علی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جبکہ ملزم کے ساتھی ندیم عباس کو موقع پر ہی عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

 

ملزم ندیم عباس کو سال 2018 میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی جو اس وقت سینٹرل جیل کراچی میں قید ہے اور گرفتار ملزم غضنفرعلی عرف علی موٹا اس مقدمہ میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

 

ملزم کومزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے ۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts