کراچی میں سپرہائی وے پر ہوٹل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔ کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے پولیس اہلکار کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے سپرہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سب انسپیکٹر جاں بحق ہوا ہے جس کی شناخت عامر علی کے نام سے ہوئی اور اس کی عمر 50 سال ہے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، جس کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے مقتول کا اسلحہ ساتھ لے گئے۔
حکام نے کہا ہے کہ مقتول عامر اپنے عزیز کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے وادی حسین قبرستان گئے تھے، قبرستان سے واپسی پر ہوٹل کے قریب ملزمان نے ان سے لوٹ مار کی۔