Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں سپراسٹور میں لگی آگ 24 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، عمارت خطرناک قرار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب پندرہ منزلہ رہائشی عمارت کے نیچے قائم سپر اسٹور میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔ ضلعی انتظاميہ نے متاثرہ عمارت کوخطرناک قرار دے ديا ہے۔

 

گزشتہ روز سپراسٹور کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگے کو تیسرے درجے کا قرار دیا گیا ہے۔ شدید آتشزدگی کے باعث عمارت کی بیرونی دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں جس کے بعد عمارت خطرناک قرار دے دی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے اطراف کے رہائشیوں سے مکانات خالی کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ایسٹ کو متاثرہ علاقہ سیل کرنے کی درخواست دی گئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت کلیئر ہونے تک غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

 

فائر بریگیڈ اور نیوی کے فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تنگ جگہ کے باعث فائر فائٹرز کو اسٹور کی بیسمنٹ تک جانے ميں دشواری کا سامنا ہے۔ فائر بريگيڈ محکمے کی 22 گاڑياں آگ بجھانے ميں مصروف ہيں۔

 

سینئر فائر آفیسر عارف منصوری کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ میں آگ پر 80 فیصد قابو پالیا گیا ہے، عمارت میں کہیں کہیں آگ کے شعلے ہیں، دھویں کی وجہ سے اندر جانے میں مشکلات آ رہی ہیں۔

Advertisement

 

عارف منصوری کا کہنا ہے کہ سپر اسٹور میں آگ بجھانے کے انتظامات نہیں تھے، کہیں بھی ہنگامی اخراج نہیں تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے6 گھنٹوں میں آگ پر مکمل قابو پالیں گے۔

 

گزشتہ روز آگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد بےہوش ہوگئے تھے۔ عمارت کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تہہ خانے میں قائم اسٹور کا گودام ختم کروانے کے لئے کئی سرکاری اداروں میں درخواست دے چکے تاہم شنوائی نہ ہوئی۔

 

 

 

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement