Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں سرد ہواؤں کی واپسی، آج سال کا آخری دن 10 گھنٹے 39 منٹ پر مشتمل ہوگا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں دو روز سردی کی شدت میں کمی آنے کے بعد گزشتہ رات سے ایک بار پھر سرد ہوائیں چل پڑیں۔ سرد ہواؤں سے شہر قائد میں ایک بار پھر موسم سرد ہوگیا ہے۔ کراچی میں سردی کی لہر آئندہ روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 10 اعشاریہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں سال کا آخری سورج  صبح 7 بج کر 15 پر طلوع ہوا جبکہ  سال کا آخری سورج شام 5 بج کر 54 منٹ پر غروب ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر آئندہ روز تک مزید برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سرد ہوائیں شمال مشرق کی جانب سے چل رہی ہیں اور ہوامیں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل کے بعد ایک بار ایک دو روز کیلئے سردی کی لہر تھمے گی لیکن 3 یا 4 جنوری سے شدید سردی کی لہر کراچی شہر کو متاثر کرے گی۔ جنوری کے مہینے دو سے 3 سردی کی لہریں کراچی پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement