Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سال کی سب سے بڑی واردات، تاجر ساڑھے 3 کروڑ روپے سےمحروم

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ لاہور سے آنے والا سونے کا تاجر بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگیا۔ ملزمان مبینہ طور پر ساڑھے 3 کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب انڈر پاس میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ لاہور سے آنے والا سنار زیورات فروخت کرنے کےبعد اپنے دوست کے ساتھ رکشہ میں کینٹ اسٹیشن جارہا تھا۔ اس دوران 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے انڈر پاس میں رکشہ روکنے کی کوشش کی۔

 

ملزمان کے رکشہ روکنے کی کوشش میں رکشہ الٹ گیا جسکے نتیجہ میں تاجر اور اسکا دوست زخمی بھی ہوا لیکن اس دوران ملزمان بیگ لے کر فرار ہوگئے۔ جیولر ابوبکر کے ساتھ ہونے والی واردات کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں تھانہ آرٹلری میدان میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts