Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں زیادہ بھیک کیلئے باپ نے مبینہ طور پر بیٹی کو جلادیا، دوران علاج بچی دم توڑ گئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں پولیس نے ایک بھکاری کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی شیرخوار بیٹی کو لوگوں کی ہمدردی حاصل کرکے زیادہ بھیک ملنے کے لیے جلادیا تھا تاہم وہ بچی دوران علاج چل بسی۔

رپورٹس کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) راؤ رفیق نے کہا کہ جمعرات کے روز ملزم چاند میاں کو متاثرہ بچی کی والدہ صاحبہ بانو کے بھائی محمد منظور کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق چاند میاں 26 جولائی کی صبح اپنی 18 ماہ کی بیٹی فائزہ کو معمول کے مطابق بھیک مانگنے کے لیے ساتھ لے گیا، جب وہ رات میں گھر واپس آیا تو شیرخوار بچی کے جسم پر جلنے کے متعدد نشانات تھے، جو جمعرات کو جناح ہسپتال میں دورانِ علاج چل بسی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ بظاہر یہ بچی کے ساتھ بدسلوکی اور غفلت کا معاملہ ہے، شیرخوار بچی غذائیت کی کمی کا شکار بھی تھی جبکہ اس کے جسم پر جلنے کے متعدد نشانات واضح تھے۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے کہا کہ ملزم منشیات کا عادی بھی تھا جبکہ مبینہ طور پر اس نے کورنگی میں کسی مقام پر اپنی بیٹی کو جلایا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement