Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات، آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر سندھ میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈاکٹر کامران افضل کو آئی جی سندھ کا عارضی چارج دے دیا گیا۔

 

کراچی میں دہشگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات آئی جی سندھ کی تبدیلی کا باعث بنے۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر کے تبادلہ کا چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مشتاق مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

مشتاق مہر کی جگہ گریڈ اکیس کے ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا عارضی چارج دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن بٹ اور غلام نبی میمن بھی نئے آئی جی سندھ کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات مشتاق مہر کو عہدے کا باعث بنے جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

 

واضح رہے گزشتہ ایک ماہ میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک ماہ کے دوران شہر قائد میں تین بم دھماکے کئے جاچکے ہیں۔ پہلے دھماکہ جامعہ کراچی میں کیا گیا۔ دوسرا دھماکہ صدر جبکہ تیسرا بولٹن مارکیٹ کے قریب بازار میں کیا گیا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement