Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں خوشگوار موسم رخصت ہونے لگا، محکمہ موسمیات کی آنے والے دنوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی سے خوشگوار موسم رخصت ہونے لگا اور شہر میں اب گرمی کا راج ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ آئندہ تین روز میں موسم گرم اور مرطوب رہنے اور درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے اور جنوب مغرب اور مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسی حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ شہر میں درجہ حرارت کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

دن کے بیشتر حصے میں مطلع صاف اور دھوپ رہنے کا امکان ہے جب کہ سمندری ہوائیں 20 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق رات گئے اور صبح سویرے چند مقامات پربوندا باندی بھی متوقع ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement