Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مختلف اضلاع میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم پاکستان کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو 15 نومبر کے لئے نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی 6 درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

ایم کیوایم کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ضلع غربی میں یوسیز اور ٹاؤنز کی تشکیل غلط اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ اورنگی ٹاؤن، مومن آباد، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور شاہ فیصل کالونی میں حلقہ بندیاں انتہائی غلط ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ کے ججز کے سامنے موقف رکھا کہ اگر حلقہ بندیاں درست نہ ہوئیں تو انتخابات منصفانہ نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو 15 نومبر کے لئے نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو تیاری کرکے آنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement