Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں تیزرفتار ٹریلر کی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا ملازم جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں  گودام چورنگی کے قریب بے لگام 22 ویلر ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار شہری کی جان لے لی ، متوفی 2 بچوں کا باپ اور نجی ٹی وی چینل کا ملازم تھا ۔

شہر قائد میں ہونے والے بیشتر حادثات کی طرح اس حادثے کا ذمے دار ٹریلر کا ڈرائیور بھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ رواں سال اب تک شہر میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی۔

پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے گودام چورنگی کے قریب تیز رفتار 22 ویلر ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا  جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ 

متوفی کی شناخت 49 سالہ عمران احمد صدیقی ولد ابرار احمد کے نام سے کی گئی، جو نجی ٹی وی چینل میں گرافکس ڈیزائنر تھا اور 2 بچوں کا باپ تھا ۔

عمران احمد صدیقی منگل اور بدھ کی درمیانی شب آفس سے کام ختم کر کے گھر جا رہے تھے ۔ پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے لیا  ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts