Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران تیز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں مون سون کا چوتھا اسپیل ہفتے یا اتوار سے شروع ہونے کی پیشگوئی کردی۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی 24 جولائی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 سے 26 جولائی تک تیز بارشوں کا امکان ہے۔ جسکے باعث انتخابات کے دوران انتظامیہ اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج سے شروع ہونے والا مون سون کا تیسرا سسٹم مضبوط ہے، یہ سسٹم ملک کے 80 فیصد حصے میں تیز بارشوں کا باعث بنے گا۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی حصے میں آج رات سے یہ سسٹم اثر انداز ہو سکتا، کل صبح سے سسٹم جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں اثر انداز ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ 23 سے 26 جولائی کے دوران سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ کراچی میں 24 سے 26 جولائی کے دوران تیز بارشوں کا امکان ہے۔

اس سسٹم کا زیادہ تر حصہ زمین پر ہونے کے باعث اس کی شدت زیادہ ہے، خلیجِ بنگال سے نم ہوائیں مون سون سسٹم کو مضبوط کر رہی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کے بعد اس سسٹم کو بحیرۂ عرب سے نمی کی سپورٹ رہے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts