Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں بارش کا اسپیل ختم، سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیشگوئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں مغربی ہواؤں کے زیراثر ہونے والی بارشوں کا سلسلہ ختم ہوگیا۔ بارش کے بعد شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسلادھار بارش کاسلسلہ اب ختم ہوچکا ہے، آج سے کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری تک جانیکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے،صبح کے وقت 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع صاف، موسم خشک اور رات سرد رہے گی۔ شہر میں چند روز تک کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، ہوا کی رفتار 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

Advertisement

شہر میں غیر موسمی سردی کی یہ لہر مختصر دورانیے کی ہے تاہم اس سے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی سے نکل چکا ہے اور شہر میں اب بارش کا کوئی امکان نہیں جب کہ مشرقی سندھ سے بھی سسٹم آج شام تک نکل جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement