Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں بارش سے متاثرہ لوگوں کی تکلیف کا احساس ہے، مسائل دیکھ کر انکے حل پر کام کریں گے، وزیراعلی سندھ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے قائد آباد پر ملیر ندی کا معائنہ کیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش سے متاثرہ لوگوں کی تکلیف کا احساس ہے۔ حکومت، وزرا اور انتظامیہ گراؤنڈ پر موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آب پاشی کو ہدایت کی کہ پہاڑوں سے اگر کوئی ریلا آئے تو انتظامیہ آگاہ کریں۔  ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بارشوں کی صورتحال پر بریف کیا۔ انہوں نے بتایاکہ ملیر ندی پر پانی کا بہاؤ ٹھیک چل رہا ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد برساتی نالوں پرکراسنگ کے لیے مشکلات ہیں۔ برجز کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی تکلیف کا احساس ہے۔

بارش کے نقصانات اور لوگوں کے مسائل دیکھ کر ان کے حل پر کام کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں خود انتظامیہ کے ساتھ نکلا ہوں، متاثرہ علاقوں کے دورے پر جائزہ لیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 3 روز میں کراچی سے لے کر کشمور تک بارش ہوئی ہے اور لوگ تکلیف میں آئے ہیں۔ اس سے پہلے ایسی بارشیں 2020ء میں ہوئی تھیں۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ لوگوں کے مسائل حل کریں۔ حکومت، وزرا اور انتظامیہ گراؤنڈ پر موجود ہیں۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement