Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں بارش، رات کے وقت موسم سرد رہنے کا امکان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔ شہر میں آج صبح بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوا جو مختلف علاقوں میں تیز بارش میں بھی تبدیل ہوگیا۔ بادل برسنے سے کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

 

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد وشمار بھی جاری کردئے۔ شہر میں سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی جہاں 17.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ سرجانی ٹاؤن میں 14.2، یونیورسٹی روڈ پر 9 ، قائدآباد میں 6.5 اور گلشن معمار میں 5.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

 

کیماڑی میں 4.5 ، گلشن حدید میں 2 ، اورنگی ٹاؤن اور ٖڈیفنس فیز 2 میں ایک ایک ملی میٹر ، پی اے ایف مسرور بیس پر 0.5 جبکہ اولڈ ایئرپورٹ میں 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم آج شام تک کراچی سے نکل جائے گا۔

 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کمزور مغربی ہواؤں کی لہر ملک کے بالائی ، جنوب مشرقی بلوچستان اور سندھ پر موجود ہے جس کے زیر اثر ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں باران رحمت ہوئی۔

 

سردار سرفراز کے مطابق بارش کے نتیجہ میں آج رات سے کراچی کے درجہ حرات میں بھی کمی ہوگی اور رات کے وقت موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ رات کے وقت شہر قائد کا درجہ حرارت 12 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

Advertisement

 

کراچی میں مشرق کے سمت سے ہلکی ہوائیں بھی چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شہر میں ہلکی دھند بھی ہوسکتی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement