Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں الصبح ہلکی بارش، اتوار سے موسلا دھار بارش متوقع، اربن فلڈنگ کا خدشہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے آج صبح آنکھ کھولی تو خوشگوار موسم نے انکا استقبال کیا۔ شہرقائد کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی۔

ملیر، ایئرپورٹ، شاہراہ فیصل ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، سرجانی ٹاؤن، صدر ، کلفٹن ، لانڈھی ، کورنگی اور سی ویو سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ گھنٹوں جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شام کے اوقات میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں مون سون اسپیل کل رات سے داخل ہونا شروع ہوگا ، جس کے اثرات 24 جولائی تا 26 جولائی شہر میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیل کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے اور بارش کے ساتھ آندھی چلنے کے بھی قوی امکانات ہیں۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اس سسٹم سے شہر میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کا زیادہ تر حصہ زمین پر ہونے کے باعث اس کی شدت زیادہ ہے، خلیجِ بنگال سے نم ہوائیں مون سون سسٹم کو مضبوط کر رہی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کے بعد اس سسٹم کو بحیرۂ عرب سے نمی کی سپورٹ رہے گی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement