Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، ستمبر کے 6 دنوں میں 10 شہری جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک بار پھر اسٹریٹ کرائم بے قابو ہونے لگا۔ شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

ستمبر کا مہینہ کراچی کے شہریوں کے لئےستم گر بن گیا ہے۔  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رواں ماہ کے چھ دنوں میں ہی 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ڈکیتوں نے نیوکراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی۔ گبول ٹائون تھانے کی حدود نیو کراچی سکیٹر بی 16 فیض مسجد کے قریب ایزی شاپ پر ڈکیتی واردات ہوئی۔

واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ عباس ولد اسحاق نامی دکاندار زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

عباس نامی شہری کے جاں بحق ہونے کے بعد رواں ماہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ پولیس اب تک کسی بھی کرمنل کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

Advertisement

پہلے ڈاکو شہریوں سے انکی قیمتی اشیاء لوٹتے تھے تاہم اب وہ شہریوں کی زندگیاں لینے سے بھی دریغ نہیں کر رہے ،رواں برس شہر میں اسٹریٹ کرائم کی 56 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئی ہیں،19 ہزار سے زائد شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے ہیں۔

پینتیس ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں اور 1487 گاڑیاں چھینی اور چوری کی جا چکی ہیں۔رواں برس گھروں میں ڈکیتیوں کے 300 سے زائد واقعات ہو چکے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement