پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج بھی بادل برس سکتے ہیں۔ شہر میں آج کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج صبح درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔ شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
اسی طرح ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہےجبکہ شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چند روز تک وقفے وقفے سے بارش کے امکانات رہیں گے۔ شہرقائد میں اتوار اور پیر کو سب سے زیادہ بارش کے امکانات ہیں۔