Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں آج دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج دوپہر بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شہرقائد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت درجہ حرارت 29 ڈگری ہے اور  ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔  شہر میں دوپہر سے بارش کا امکان ہے اس دوران شہر کے مختلف حصوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا سلسلہ اگلے ایک سے دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ 48 سے 72 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج  درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement