Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، گزشتہ روز سب سے زیادہ کورنگی میں بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردئے۔ محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز مغربی ہواؤں کے زیراثر مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جسکے بعد سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔ کراچی میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، کلفٹن، گزری، ڈیفنس، خداداد کالونی میں بادل برسے۔

آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، پی ای سی ایچ ایس، شاہ فیصل کالونی، ملیر، لانڈھی، کورنگی اور اطراف کے علاقوں میں بارش نے موسم سرد کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ کورنگی میں 8.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کیماڑی اور فیصل بیس پر 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ایئرپورٹ پر 5.5 ملی میٹر، مسرور بیس پر 5 اور یونیورسٹی روڈ پر بھی 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سعدی ٹاؤن میں 3 اور جناح ٹرمینل پر 1.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیراثر آج بھی شہرقائد کے کچھ علاقوں میں رم جھم اور کہیں درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement