محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج پھر بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اورکل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔شہرمیں مشرقی اورجنوب مشرقی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔عید کے پہلے روز شام سے رات تک کراچی میں کہیں کہیں گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون کا سلسلہ مسلسل سندھ میں داخل ہورہا ہے۔سندھ کے تقریبا تمام اضلاع میں کل تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصدہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، شہر میں شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار5 ناٹیکل مائل ہے۔
محکمہ موسمیات نے 11 جولائی سے مون سون کے دوسرے اسپیل کی بارش برسنے کا امکان ظاہر کردیا۔ جسکے باعث عید کے دنوں میں بھی شہرقائد میں آسمان سے پانی کی بوندیں برستی رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع زیادہ تر ابرالود رہے گا۔ جسکے باعث شہر کا موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔