Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میراتھن کل سی ویو پر منعقد ہوگی، 4 کیٹگریز میں ریسز شامل، اسکول کے بچے بھی شرکت کرسکتے ہیں

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پہلی کراچی میراتھن اتوار کو ہوگی، کراچی میراتھن میں 4 مختلف کیٹگریز کی 4 ریسیز ہوں گی، صوبائی وزیر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ وہ خود بھی میں اس میراتھن میں حصہ لیں گے۔

کراچی میراتھن 2024 کے سلسلے میں پریس کانفرنس نگراں صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و امور نوجوانان سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے سندھ حکومت کے تعاون سے پہلی دفعہ عالمی طور پر مصدقہ کراچی میراتھن 2024 ریس کا انعقاد خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کراچی میراتھن کے لئے شہریوں خاص طور پر خواتین اور اسکولز کے بچوں کو ریس میں حصہ لینے کا موقعہ دیا جاۓ گا، کراچی میراتھن اب بین الاقوامی سطح پر اکریڈیٹیڈ ہو چکی ہے، اس میراتھن میں حصہ لینے والے اب عالمی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بھی حصہ لے سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میراتھن کا روٹ 42.2 کلومیٹر ہے، جو کہ سی ویو روڈ یعنی کوسٹل روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ میراتھن کے لئے بین الاقوامی معیار کو نظر میں نہیں رکھانا لازمی ہے، جو کہ پہلی ہونے والی ریس میں نہیں ہوا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ خود بھی میں اس میراتھن میں حصہ لیں گے، جو لوگ مکمل روٹ طے نہیں کر سکتے وہ پانچ کلومیٹرز کیٹگری میں ضرور حصہ لیں۔

Advertisement

ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں مقیم غیرملکی شہریوں کو بھی دعوت دی جاۓ گی، چاہتے ہیں کہ میراتھن کا معیار ایسا رکھیں کہ ہر سال اس میں ملکی اور غیر ملکی شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

میراتھن میں حصہ لینے کیلئے شہری کراچی میراتھن کی ویب سائٹ پر جاکر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اور کراچی میراتھن میں شرکت کرسکتے ہیں۔

https://karachimarathon.org/

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement