Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی سے سعودی عرب جانے والے پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
کراچی ائیر پورٹ سے سعودی عرب کے شہر دمام جانے والے پی آئی اے کے طیارے پی کے 9245 سے منشیات برآمد ہوئی ہے جس پر سی ای او پی آئی اے نے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔
 جیو نیوز کے مطابق اے این ایف کسٹمز اورائیر پورٹ سیکیورٹی کی مشترکہ سرچنگ کے دوران طیارے کے ٹوائلٹ سے منشیات برآمد ہوئیں ہیں۔
جہاز کی صفائی پر مامور عملے اور زمینی اسٹاف سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق ماضی میں ایسے ہونے والے واقعات کے بعد سے جہازوں کی ہر بین الاقوامی پرواز سے پہلے مشترکہ طور پر کڑی چیکنگ کی جاتی ہے۔ مشترکہ ٹیم کی چیکنگ پی آئی اے کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کا حصہ ہے ۔
ملوث ہونے والے اہلکاروں کی خلاف ضابطے اور پاکستانی قوانین کے تحت سخت ترین کاروائی کی جائیگی۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement