Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی سمیت سندھ میں بھی عید تک کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اسلام آباد اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کاروباری اوقات کار پر پابندیوں کا حکم نامہ وقتی طور  پر معطل کردیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عید تک پابندیاں ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

 محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق یہ فیصلہ عید الاضحیٰ کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ عید کے پہلے روز تک دکانیں، مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز پر کاروبار جلد بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 10 جولائی تک رعایت دی گئی ہے۔ کاروباری اوقات کار کی پابندیوں کا نوٹی فکیشن 11 جولائی سے ایک بار پھر نافذ العمل ہوجائے گا۔

واضح رہےکہ سندھ حکومت نے سب سے پہلے توانائی بحران پرقابو پانےکے لیےکاروباری اوقات کار کی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ سندھ میں صرف ہفتے کے روز کاروباری اوقات پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔

دیگر ایام میں مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے جبکہ ہوٹل، ریسٹورینٹ اور دیگر کھانے پینے کی دکانیں رات ساڑھے 11 بجے بند کرنی ہوتی ہیں۔

Advertisement

سندھ میں پابندی کے باوجود توانائی بحران برقرار ہے اور ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ان دنوں بدترین لوڈ شیڈنگ کی لپیٹ میں ہے جہاں رات کے اوقات میں بھی دو دو مرتبہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement