Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محرم الحرام کے سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ کراچی سمیت صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے اور اس سلسلے میں پابندیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں 28 اور 29 جولائی بروز جمعہ اور ہفتہ (9 اور 10 محرم الحرام) کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ ڈاکٹر، بچوں، خواتین، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ بھر میں محرم کے دوران اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد ہوگی۔ قانون نافد کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔

مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر پابندی کردی گئی ہے جبکہ ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement