Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی روشنیوں کا شہر ہے، ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید اور شہر سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے، شہباز شریف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی سے ٹینکر مافیا کاخاتمہ کریں گے، کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، ملکی معیشت میں کراچی اہم کردار ادا کررہا ہے، کراچی کی معیشت ملکی معیشت کا نصف ہے، سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ہمیشہ کراچی کو اہمیت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے دھاندلی سے اقتدار چھینا گیا، مسلم لیگ (ن) کے قائد نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بدامنی کو ختم کیا۔ کراچی کے تاجر، صنعتکار حلال کی کمائی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں، کراچی میں گرین لائن منصوبہ شروع کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ کراچی کا امن 1993 میں تباہ ہوچکا تھا، کراچی میں بھتہ خوری تھی، پرچی سسٹم چلتا تھا، نوازشریف نےصوبائی حکومت کےساتھ مل کربدامنی کو ختم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اقتدار سے نہ ہٹایاجاتا توکراچی حیدرآباد موٹروے مکمل ہوچکا ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر شہروں کے لوگ بھی کراچی میں رہتے ہیں، کراچی پاکستان کا گیٹ وے کہلاتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پانی کی فراہمی کے لیے کے3 اور کے4 منصوبے دیے۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سے ٹینکر مافیا کاخاتمہ کریں گے، کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنائیں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement