Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی دھماکے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کونشانہ بنانے کے شواہد نہیں ملے، تحقیقات جاری ہیں، کراچی پولیس چیف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی پولیس چیف غلام بنی میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے میں ابتدائی طور پر کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر دھماکے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے یا نہیں تفتیش کر رہے ہیں۔

 

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈ کی گاڑی روزانہ یہاں سے نہیں گزرتی تھی، گاڑی میں ایک ڈرائیور اور کوسٹ گارڈ کے 2 اہلکار موجود تھے، گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

 

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ گاڑی صدر سے گارڈن کی جانب جا رہی تھی، کوسٹ گارڈ کی گاڑی کی ریکی کے بھی شواہد نہیں ملے۔

 

ان کا کہنا ہے ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا تاہم تفتیش کر رہے ہیں کہ ریموٹ کنٹرول بم تھا یا ٹائم ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا۔مختلف سی سی ٹی ویڈیوز حاصل کی گئی ہیں، ویڈیوز کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

Advertisement

 

واضح رہے گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement