Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی بلدیاتی انتخابات، مزید یونین کمیٹیوں کے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستوں میں اضافہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو کئی ماہ گزر گئے جسکے نتائج اب بھی مکمل نہیں ہوسکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں روکی گئی چند یونین کمیٹیوں کے نتائج جاری کردئے گئے ہیں۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 235 نشستوں میں سے 228 کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد پیپلز پارٹی کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کی مزید نشستیں مل گئی ہیں۔

انتخابی نتیجے کے مطابق سندھ کی حکمران جماعت 92 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 80 نشستوں کے ساتھ جماعت اسلامی دوسری بڑی جماعت ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 44، مسلم لیگ (ن) کی 7، جے یو آئی 3، ٹی ایل پی ایک اور آزاد امیدوار نے بھی ایک نشست حاصل کی ہے۔

کورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے احمد رضا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار صدر ٹاؤن یوسی 7 سے کامیاب ہوئے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی کو ملیر، ابراہیم حیدری اور اورنگی ٹاؤن سے 3 یوسیز پر کامیابی مل گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے کورنگی اور شاہ فیصل ٹاؤن سے 2 نشستیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں اب بھی کچھ یونین کمیٹیوں کے نتائج روکے ہوئے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement