Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی ایئرپورٹ پر 8 سالہ بچہ حادثے سے بچ گیا، بچہ آدھے گھنٹے تک لفٹ میں پھنسا رہا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے 8 سالہ بچے کو بڑے حادثے سے بچا لیا، بچہ آدھے گھنٹے تک لفٹ میں پھنسا رہا۔


اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جناح ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لفٹ میں پھنسے آٹھ سال کے بچے کو حادثے سے بچا لیا۔بچہ اپنی والدہ کے ہمراہ لفٹ نمبر 2 سے گراونڈ فلور پر آرہا تھا کہ لفٹ میں پھنس گیا تھا۔


رپورٹ کے مطابق بچے کی والدہ لفٹ سے باہر آگئیں تھی لیکن بچہ لفٹ کے پینل پر نصب بٹنوں سے کھیلنے لگا اور لفٹ کا دورازہ اچانک بند ہونے سے لفٹ درمیان میں پھنس گئی۔جس کی وجہ سے بچہ لفٹ میں آدھے گھنٹے تک پھنسا رہا۔


ڈیوٹی ٹرمینل مینیجر نصرت اسحاق نے اطلاع پر لفٹ کو اسٹاپ کرواکر مینول طریقے سے دروازے کے ذریعے بچے کو باہرنکالا۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا بچہ اور اس کی والدہ کراچی سے دبئی جا رہے تھے۔


Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement