Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی ایئرپورٹ پر ڈومیسٹک لاؤنج میں کھانے سے کیٹرا نکل آیا، ڈی جی سول ایوی ایشن کا تحقیقات کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے)کے ڈائریکٹر جنرل نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج میں کھانے سے کیڑا نکلنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج میں مسافروں کےکھانے سے کیڑا نکلنے کا انکشاف ہوا تھا اور سامنے آنے والی فوٹیج میں کھانے پر رینگتے کیڑے کو بھی دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر ڈومیسٹک لاؤنج کے کھانے سے کیڑا نکلنے کے انکشاف کے بعد ڈائریکٹر جنرل سول ایویشن اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن کے احکامات پر ایئر پورٹ منیجر کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایئر پورٹ منیجر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی کے ذریعے چھان بین کرائیں۔

تحقیقاتی کمیٹی میں سول ایوی ایشن (سی اے اے) کا افسر، ڈاکٹر،بارڈر ہیلتھ سروسز کا اہلکار شامل ہوگا اور تحقیقاتی کمیٹی 48 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی رپورٹ مکمل ہونے پر قصور وار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement