ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے جعلی پاسپورٹ پر سعودی عرب سے پاکستان آنے والے افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان ایمرجنسی پاسپورٹ پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے۔ دونوں مسافروں کا سفری ریکارڈ بھی نہیں ہے
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کے ایمرجنسی پاسپورٹس جعلی نکلے، ملزمان شناختی کارڈز اور شناختی دستاویزات فراہم کرنے میں بھی ناکام رہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان کا بیرونِ ملک روانگی کے حوالے سے سفری ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔ ملزمان کی شہریت کے حوالے سے جانچ پڑتال اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔دونوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔