Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، جعلی ویزے پر کنییڈا جانے والا مسافر گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل پر تعینات عملے نے جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانے والے مسافر کو آف لوڈ کیا،مسافر کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے مذکورہ ایجنٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

مسافر فلائٹ نمبر پی کے 783 سے کینیڈا جا رہا تھا، مسافر کے پاکستانی پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ ویزا ایجنٹ سے ویزا حاصل کیا۔

مسافر نے ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے آن لائن ٹرانسفر کئے، مسافر کی نشاندہی پر ایجنٹ فیاض حسین اور سالک شریف کو بھی گرفتار کر لیا گیا، دونوں ملزمان کو ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement