Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملک کے دو بڑے شہروں کراچی اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیرصحت نے والدین سے بچوں کو پولیو قطر پلوانے کی درخواست کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا تشویش ناک ہے، وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پائے جانے والے وائرس جیسا ہے۔

نگراں وفاقی وزیرِ صحت ندیم جان نے کہا ہے کہ وائرس کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کو اس بیماری سے مسلسل خطرہ ہے، متاثرہ آبادیوں کا پتہ لگانے کے لیے تمام مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تحقیقات کریں گے۔

ندیم جان کا کہنا ہے کہ بچوں کی قوتِ مدافعت مضبوط کرنے کے لیے فوری مؤثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ نگراں وفاقی وزیرِ صحت ندیم جان نے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو متعدد بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement