Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کبریٰ خان کی اداکاروں کے چہرے کی سرجری کرانے کی حمایت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے مختلف اداکاروں کی جانب سے چہرے کی سرجری کرائے جانے کی حمایت کی ہے۔ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ اگر کسی اداکار کو لگتا ہے کہ اسے کاسمیٹک سرجری (چہرے کی سرجری) کرانی چاہیے تو اسے یہ قدم ضرور اٹھانا چاہیے۔

 

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کبریٰ خان سے کاسمیٹک سرجری کے حوالے سے ان کی رائے جانی گئی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

 

کبریٰ خان نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں ایسا کوئی اداکار نہیں جس نے کاسمیٹک سرجری نہ کروائی ہو، اپنی جلد کو بہتر رکھنے کے لیے چہرے کی بنیادی سرجری ہر کوئی کرواتا ہے جیسے کہ لیزر وغیرہ۔

 

اداکارہ نے کہا کہ یہ ہر کسی کا ذاتی انتخاب ہے، اگر کسی کو لگتا ہے کہ کاسمیٹک سرجری کرانے سے اس کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا یا کام میں بہتری آئیگی اور آپ خود کے بارے میں بہتر محسوس کریں گے تو ضرور کروائیں۔

 

انہوں نے دیگر اداکاروں کے حوالے سے کہا کہ ان کے بال ہیں اور چہرہ بھی ان ہی کا ہے، وہ چاہیں جو مرضی کریں ان کے ساتھ کبریٰ خان نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ چیزیں پوسٹ نہیں کرتی، مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو میرے بارے میں زیادہ کچھ جاننے کی ضرورت ہے، اور نہ ہی میں ابھی اتنی بہادر ہوئی ہوں کہ لوگوں کی تنقید کا جواب دے سکوں۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement