Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کابل میں امتحانی مراکز میں ہونے والے دھماکے میں طالبات سمیت 19 افراد جاں بحق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک درس گاہ میں امتحان کے دوران دھماکے کے نتیجے میں طالبات سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل شہر کے مغرب میں دشت برچی کے علاقے میں واقع ’کاج‘ تعلیمی مرکز میں ہوا۔ دھماکہ مبینہ طور پر خودکش حملے کے نتیجے میں ہوا۔

کابل میں پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد طالب علموں کی ہے جس میں طالبات بھی شامل ہیں۔

کابل کے پولیس ترجمان خالد زادران کا بتانا ہے کہ جمعہ کی صبح کابل کی تعلیمی ادارے میں طالب علم امتحان دے رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا۔

دھماکے کے بعد واقعے کی ویڈیو  اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہیں جبکہ افغان سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Advertisement

کابل شہر کے جس علاقے دھماکہ ہوا وہاں رہنے والی اکثریت کا تعلق اقلیتی ہزارہ برادری سے ہے جنھیں ماضی میں بھی متعدد بار حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement