Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کئی دنوں سے لاپتہ کسٹمز کے دونوں افسران گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایک ہفتے سے لاپتہ کسٹمز کے دونوں افسران کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے پاس سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

ایف آئی اے حکام نے کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے کسٹم افسران طارق محمود اور یاور عباس کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا اور انکا مقدمہ درج کرلیا۔ دونوں افسران ایک ہفتے سے لاپتہ تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 54 لاکھ روپے، ڈھائی ہزار امریکی ڈالر، اور 6 ہزار امارتی درہم بھی برآمد ہوئے۔ دنوں ملزمان کو ریمانڈ کیلیے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کو کسٹمز میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت گرفتار کیا گیا، غیرمعمولی کرپشن میں پاکستان کسٹمز کے دیگر افسران بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ نمبر 19/23 درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان مختلف کسٹمز افسران کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کے عوض مافیا سے کروڑوں روپے وصول کرتے رہے اور کسٹم کی چیک پوسٹوں سے ماہانہ کی بنیاد پر 40 سے 60 ملین وصول کرتے تھے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement