Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ڈی جے کالج میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سیکریٹری ایجوکیشن سندھ کا نوٹس

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ عبدالعلیم لاشاری نے ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی کے ہمراہ کراچی میں تاریخی ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کا دورہ کیا۔  

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری ایجوکیشن سندھ عبدالعلیم لاشاری نے کالج میں صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر صفائی کے انتظامات کرنے کا حکم دیا۔

سیکریٹری ایجوکیشن اور ڈی جی کالجز سندھ نے دورے کے دوران کالج کے مختلف کلاس رومز، لیبارٹریز اور جمنازیم کا دورہ کیا۔ کالج کی نئی اور پرانی عمارتوں کے دورے کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر صفائی کے انتظامات کرنے کا حکم دیا۔

 سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ عبدالعلیم لاشاری نے ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر محمد علی مانجھی کو ہدایت کی کہ وہ ڈی جے سائنس کالج کراچی میں کم انرولمنٹ کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دیں۔

انہوں نے کالج کے طلباء سے ملاقات کی اور کالج کے تعلیمی ماحول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔  انہوں نے ایجوکیشن ورکس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ کالج کے ایم اینڈ آر کام مکمل کریں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement