Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ڈنڈے کا جواب ڈنڈے سے دیا جائےگا، کل ملتان میں ہرصورت جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملتان: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے، عوام رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچیں، کل جلسہ ضرور ہوگا۔کوئی ڈنڈا استعمال کرے گا تو کارکنان کو بھی ڈنڈا استعمال کرنے کی اجازت ہے

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملتان میں کارکنان کو گرفتار کیاجارہا ہے،کوئی طاقت پی ڈی ایم جلسے کو نہیں روک سکتی۔

مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ اگر انہوں نے جلسے کی اجزات نہی دی تو ہر ضلع جلسہ گاہ بن جائے گا۔ ہم نے جنوری میں لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا لیکن شائد حکومت جلد چاہتی ہے، لاقانونیت کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی، مریم نواز ہر قیمت پر کل ملتان پہنچیں گی، عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔

پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب کر دیا، آصفہ بھٹو کل جلسے سے خطاب کریں گی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement