Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ڈالر کی قدر گرنے لگی، پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ روپے کی قدر بہتر ہونے کی وجہ سے گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے ڈالر کی کمی اثرات عوام پر بھی منتقل کرنا شروع کردئے۔ 

پاکستان کی 2 نامور آٹوموبائل کمپنی ٹویوٹا انڈس کمپنی اور پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے اور نئی قیمتوں کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔

انڈس موٹرز نے کرولا ماڈل کی قیمتوں میں 3 لاکھ 30 ہزار روپے سے 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کی ہے۔ کرولا 1.6 ایم ٹی کی قیمت میں 3 لاکھ 30 ہزار روپے کمی کی گئی ہے، اور اسکی قیمت 48 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہوکر 45 لاکھ 69 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کرولا 1.6 اے ٹی ویرینٹ کی قیمت 350,000 روپے کی کمی کے بعد اب 47 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح یارس ماڈلز کی قیمتوں میں  260,000 سے 310,000  روپے تک کمی کی گئی۔

یارس کی 1.5 سی وی ٹی کی قیمت میں سب سے زیادہ 310,000 روپے کی کمی ہوئی، اور اب اس کی قیمت 45 لاکھ 69 ہزار روپے کی پرانی قیمت کے مقابلے میں 42 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

Advertisement

ریو کی قیمتیں 6 لاکھ 50 ہزار روپے سے 8 لاکھ 20 ہزار روپے تک کم کی گئی ہے۔ ریو جی ایم ٹی کی قیمت 98 لاکھ 19 ہزار روپے سے کم ہوکر 91 لاکھ 69 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ ریو وی ایٹ روکو کی قیمت 1 کروڑ 19 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہوکر 1 کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی۔

آئی ایم سی فارچیونر ماڈل کے نرخوں میں بھی 9 لاکھ 10 ہزار سے 10 لاکھ 14 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

پاک سوزوکی نے اپنے ڈیلرز کو نئی قیمتوں سے متعلق آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت 90 ہزار روپے کمی کے بعد 17 لاکھ 89 ہزار روپے سے گھٹ کر 16 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 20 لاکھ 79 ہزار روپے والی آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار کم ہوکر 19 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی ویگن آر کے مختلف ویرینٹز میں ایک لاکھ 47 ہزار روپے، کلٹس کے مختلف ویرینٹس میں ایک لاکھ 45 ہزار روپے تک اور سوزوکی سوئفٹ کے مختلف ویرینٹ میں ایک لاکھ 99 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سوزوکی بولان اور راوی کے ویرینٹس میں بھی 75 سے 79 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement