Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈالر کی قدر میں اضافہ، ٹویوٹا نے تمام ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھادیں

ٹویوٹا نے اپنے تمام ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق 28 جولائی سے ہوگا۔

ٹویوٹا کمپنی کے مطابق گاڑیوں کی نئی بکنگ بھی بند ہے، لیکن جن کسٹمرز نے پہلے سے بکنگ کرا رکھی ہے وہ نئی قیمتوں کے مطابق فرق کی بھی ادائیگی کے پابند ہوں گے، اس سے قبل کمپنی کسٹمرز کو بکنگ کینسل کرنے پر مکمل رقم بمعہ انٹرسٹ دینے کی آفر کرچکی ہے۔

ٹویوٹا کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں جو تبدیلی کی گئی ہے اس کے مطابق کرولا ایکس 1.6 ایم ٹی کی قیمت میں 9 لاکھ 90 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس ماڈل کی گاڑی کی قیمت 48 لاکھ 99 ہزار روپے تک پہنچ گئی جو پہلے 39 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔

اسی طرح کرولا ایکس 1.6 اے ٹی کی قیمت 10 لاکھ 40 ہزار روپے کے اضافے سے 51 لاکھ 39 ہزار روپے، کرولا ایکس 1.6 اے ٹی ایس ای کی قیمت 11 لاکھ 30 ہزار روپے کے اضافے سے 56 لاکھ 39 ہزار روپے اور کرولا ایک 1.8 سی وی ٹی کی قیمت 11 لاکھ 80 ہزار روپے اضافے سے 56 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی۔

آلٹس گرانڈ ایکس 1.8 سی وی ٹی کی قیمت 12 لاکھ 90 ہزار روپے کے اضافے سے 61 لاکھ 49 ہزار روپے اور آلٹس گرانڈ ایکس 1.8 سی وی ٹی کی قیمت میں 12 لاکھ 90 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کے نرخ 61 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئے۔

کمپنی نے ٹویوٹا یارس کی قیمت میں 7 لاکھ 60 ہزار روپے سے لے کر 9 لاکھ 10 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے، جس سے یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت 37 لاکھ 99 ہزار روپے اور یارس 1.5 سی وی کی قیمت 45 لاکھ 69 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ٹویوٹا فورچونر، ریو اور ہا ئیلکس کے مختلف ماڈلز کی قیمت بھی 25 لاکھ 30 ہزار روپے سے لے کر 31 لاکھ 60 ہزار روپے تک بڑھ گئی ہے، جس سے فورچونر 2.7 جی کی قیمت ایک کروڑ 24 لاکھ 89 ہزار روپے اور فورچونر لیجنڈر ڈیزل کی قیمت ایک کروڑ 58 لاکھ 39 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts