Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ڈالر کی قدر میں آج بھی 3 روپے سے زائد کمی، انٹربینک میں قیمت 215.50 روپے ہوگئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرض کی رقم ملنے کی امید کے بعد ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ملکی معیشیت بھی بہتر ہونے لگی ہے۔

کاروباری مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہا۔ جمعہ کو انٹربینک میں دن کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر کی 3 روپے 38 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت 215 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 214 روپے سے کم ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کرنسی کی قیمت میں انٹربینک میں بلند ترین سطح سے 24 روپے 44 پیسے کی کمی ہو چکی ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کے مطابق اسٹیٹ بینک اور دیگر حکومتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث انٹر بینک میں بڑے پیمانے پر سٹہ بازی کی وجہ سے ڈالر اس قدر بلندی پر پہنچ گیا تھا۔

Advertisement

ظفرپراچہ کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے اب متحرک ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہوگئی اور آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں مذید کمی کا بھی امکان ہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement