پاکستان میں سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشیت کو داؤ پر لگادیا۔ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ آج بھی نہ رک سکا۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے باوجود ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز سے اب تک ڈالر 4 روپے 01 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت 226 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ ایک ڈالر کی بلندترین سطح ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بے قابو ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کےضمنی الیکشن جیتا ہے جبکہ اسوقت مرکز میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے، سرمایہ کار اس وقت محتاط ہیں کہ موجودہ حکومت چلتی رہے گی یا نئی حکومت آئے گی جسکے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کے گردشی قرضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے جسکے باعث ملکی شدید دباؤ کا شکار ہے۔